منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے منہاج القران ماڈل سکول راڑا شم ضلع موسیٰ خیل (بلوچستان) کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد کی سکول کے اساتذہ کرام اور سٹاف کے ساتھ تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی زونل ناظمہ بلوچستان محترمہ انیلہ الیاس نے منہاج القران ویمن لیگ کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی 5 رکنی تنظیم تشکیل دی گئی۔
محترمہ سحر عنبرین نے دعوت و تربیت ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے قرآت، نعت اور خطابت کورسز کی بریفنگ دی اور ان میں شمولیت کی دعوت دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ محترمہ اقراء میبن نے عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز کے برائے میں آگاہی فراہم کی۔ اس کے بعد اساتذہ کو ایگرز کے زیراہتمام ہونے والی ایکٹیوٹیز سے متعلق بریف کیا۔
تبصرہ