منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں نائب زونل ناظمہ محترمہ مصباح مصطفیٰ اور ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ محترمہ صائمہ نور شامل تھیں۔ تقریب میں سابقہ زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ چوہدری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔
تقریب میں محترمہ مصباح مصطفیٰ نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اختتامی تقریب در حقیقت ان کے نئے علمی سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جنوبی پنجاب کی خواتین اپنی گھریلو مصروفیات کے ساتھ ساتھ قرآن کے علم کو سیکھ رہی ہیں اور قرآن فہمی کے اس علم کو عوام الناس میں عام کرنے کا پرعزم ارادہ رکھتی ہیں، یہ بات نہایت قابلِ تحسین ہے۔
محترمہ صائمہ نور نے خدمت دین کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کی دعوت دین ایک پیغمبرانہ مشن ہے جس میں ہر دور کی خواتین نے اپنا بہترین کردار ادا کیا اور آج کے اس دور میں اس پیغمبرانہ مشن کا علم منہاج القرآن ویمن لیگ اٹھائے ہوئے ہے۔
10 روزہ ڈپلومہ کورس میں کثیر تعداد میں خواتین نے رجسٹریشن کروائی تھی جس پر مرکزی وفد کی جانب سے چشتیاں کی تنظیم کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔
تبصرہ