منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فہم دین سافٹ وئیر ٹریننگ ورکشاپ

Fehm-e-Deen-Software

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام اور نظامت تربیت کے تعاون سے فہم دین سافٹ ویئر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد مرکزی سیکرٹریٹ میں کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹیو ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کراچی، کشمیر، کے پی کے، سندھ اور منہاج ویمن لیگ بلوچستان سے خواتین نمائندگان نے ورکشاپ میں آنلائن شرکت کی۔

ورکشاپ میں فہم دین سافٹ ویئر کے حوالے سے مرکزی نظامت تربیت کے علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ منہاج الدین اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے بھی فہم دین اور گوشہ درود کے موبائل ایپ بارے شرکاء کو بریفنگ دی۔ ورکشاپ کے انعقاد پر مرکزی نظامت تربیت، فہم دین سافٹ ویئر اور گوشہ درود ایپ ڈویلپ کرنے پر عبدالستار منہاجین اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کا خصوصی شکریہ بھی اد ا کیا گیا۔

Fehm-e-Deen-Software

Fehm-e-Deen-Software

Fehm-e-Deen-Software

Fehm-e-Deen-Software

تبصرہ