منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینیئر رہنماء محترمہ شاہدہ مغل بھی موجود تھیں۔ محفلِ پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد حمد باری تعالیٰ اور نعت رسولِ مقبول کے نذرانے پیش کیے گئے۔ بعد ازاں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے تمام معزز مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں قصیدہ غوثیہ اور ختم غوثیہ بھی پڑھا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے سال بھر کے پروگرامز میں بھرپور تعاون کرنے والے نعت خواں گروپس میں محترمہ فضہ حسین قادری نے شیلڈز تقسیم کیں اور انکے اس بے لوث خدمت کے جذبے کو سراہا۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے غنیۃ الطالبین سے ’’شیطان کے پانچ وار اور اس سے بچنے کی تدابیر‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ محفل میں مسز حافظ سعید رضا بغدادی، مسز شہزاد رسول، مسز سہیل رضا، مسز رشید طاہر، مسز رانا فاروق، محترمہ عمارہ مقصود اور مسز مرتضیٰ علوی نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ