منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایم ایس ایم سسٹرز کی نئی ایگزیکٹو ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میںصدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز اور ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز پاکستان کی ٹیم کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں 9 رکنی ٹیم کو ذمہ داری سونپی گئی۔ آمنہ مغل کو صدر، ہنیئم مریا اور سارہ وڑائچ کو ڈپٹی جنرل سیکریٹریز کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے ذیلی سوسائٹیز/ کلبز کی ہیڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔
خصوصی نشست میں ایم ایس ایم سسٹرز کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ صدر ایم ایس ایم سسٹرز کی جانب سے مرکزی ٹیم کو بتایا گیا مختلف تربیتی جہات پر کام کرنے کے بعد ایم ایس ایم سسٹرز کے نیٹ ورک کو قائم کیا جائے گا جس کا مقصد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے دین کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور علمی فکر کو فروغ دینا ہوگا۔
اس موقع پر ایم ایس ایم سسٹرز کس طرف سے مختلف تعلیمی سطحوں کی طالبات میں ٹریننگ ورکشاپس کے انعقاد، اخلاقی اور روحانی تربیت سیشن سمیت مختلف سرگرمیوں کے انعقاد بارے بھی بتایا گیا۔ آخر میں ادارہ جاتی نیٹ ورک بھی زیرِ بحث آیا۔ اجلاس کا اختتام ایم ایس ایم سسٹرز کی نئی ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔
تبصرہ