منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ’’عرفان الہدایہ‘‘ کے زیرِاہتمام خواتینِ معاشرہ میں سیرت الرسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور اسوہ رسولﷺ کو زندگیوں میں اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ملک بھر میں 50 مختلف مقامات پر تین روزہ دروسِ عرفان السیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ ان دروس میں ملکی و غیر ملکی سطح پر عامۃ الناس اور بالخصوص خواتین کو حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں سے روشناس کروانے کے لیے مرکزی سطح پر 5 روزہ آن لائن دروسِ عرفان السیرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالرز ڈاکٹر فرح ناز، محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر، محترمہ حبیبہ اسماعیل اور محترمہ عائشہ مبشر نے لیکچرز دیئے۔
دروسِ عرفان السیرہ میں سیرتِ مبارکہ کی روشنی میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک، بیواؤں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حسنِ سلوک، حقوق زوجین، غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک اور اولاد کی پرورش اور تعلیم و تربیت جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
تبصرہ