منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل سمبڑیال کے زیرِاہتمام محفلِ ذکر غوث الوریٰ

منہاج ویمن لیگ

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام محفلِ ذکر غوث الورٰی کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے ’’شان سیدنا حضور غوث الاعظم‘‘ کے موضوع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اللہ کی شان حضور نبی اکرم ﷺ ہیں اسی طرح غوث الاعظم نبی اکرم ﷺ کی شان ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جس اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیاء کرام پر فضیلت عطا فرمائی، اسی طرح حضور غوث الاعظم کو تمام اولیاء کرام پر فضیلت عطا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ طریقت و تصوف کے میدان میں حضور غوث الاعظم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

محفلِ پاک میں قاریہ سدرہ انور نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیئے۔ اختتام پر سیدہ سدرہ گیلانی نے خصوصی دعا کروائی۔

منہاج ویمن لیگ

منہاج ویمن لیگ

تبصرہ