منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ میں ڈاکٹر فرح ناز کا خطاب

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی سیرت وفا اور محبت کی عظیم داستان ہے کیونکہ محبت کی کوئی بھی تاریخ، کوئی بھی تذکرہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے داستان حضرت بلال رضی اللہ عنہ بعنوان محبت و اخلاص کی گہرائیوں سے نکلنے والی صدائے عشق کے موضوع پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے دین اور رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے لئے ماریں کھانا، سختیاں سہنا، تنقیدیں سننا، پھر سب سہہ جانا اور برداشت کرکے اسقامت سے مسلسل چلتے چلے جانا ہی اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مقبولیت کا سامان ہے۔

پروگرام میں نائب ناظمہ محترمہ عائشہ مبشر اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے بطور زونل ناظمہ محفل میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ضلع شیخوپورہ محترمہ آسیہ حمید بھی موجود تھیں۔ مرکزی وفد کی جانب سے کامیاب محفل کے انعقاد پر ضلعی ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ