منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز سپین کے زیراہتمام محفل میلاد بعنوان ’’محبت و نسبت رسول ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہالینڈ سے تشریف لائے مہمان خصوصی علامہ حافظ احمد نے بہت خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالٰی اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور نسبت کو ہی آخرت کی کامیابی قرار دیا۔ اس موقع پر محفل کے موضوع کی مناسبت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے کلپ بھی دکھائے گئے۔
محفل میں سپین بھر سے خواتین، بچوں اور نوجوان بچیوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میں تلاوت، نعت، کلام، ذکر، کڈز سیگمنٹ کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’حضرت محمد ﷺ کا حقیقی خاکہ‘‘ کی رونمائی کرائی گئی۔ اس کتاب کا ہسپانوی زبان میں ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔
محفل کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش نصیب بہن کا عمرہ ٹکٹ بھی نکالا گیا۔ اس موقع پر میلاد کی مناسبت سے خوبصورت سٹالز لگائے گئے تھے جس میں بچوں کے لیے انتہائی منفرد اور دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔ پروگرام میں تشریف لائے اسپینش مہمانوں نے محفل میں شریک بڑی تعداد کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ آخر میں دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔
تبصرہ