منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسبت مصطفیٰ ﷺ پر قائم رہنا اور مصطفوی نسبت کو سب رشتوں پر غالب رکھنا ہی ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے یہی پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے۔

محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ’’حضورﷺ کا پیکر جمال‘‘ کو شرکاء محفل کے سامنے مکالمہ کی صورت میں بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ سدرہ کرامت نے پروگرام کے بہترین انتظامات اور محفل میں خواتین کی بھرپور تعداد میں شرکت پر منہاج ویمن لیگ سرگودھا کی صدر محترمہ قمر ندیم، ناظمہ محترمہ مریم عرفان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ