منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

minhaj college women

منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں 5 نومبر 2021 کو بزم منہاج، اسلامک سوسائٹی اور خدیجہ ہاسٹل کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی محترمہ فضہ حسین قادری نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج کالج کی طالبات ہمیشہ جس محبت و شوق سے نعت خوانی کرتی ہیں، یقیناً یہ ان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کی ترجمانی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی محبت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ آپ کی سیرت مبارکہ کی اتباع کی جائے۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بطور طالب علم آپ حضور اکرم ﷺ کی سیرت و کردار اور اخلاق حسنہ کو اپنائیں۔

محفلِ میلاد میں منہاج کالج برائے خواتین کی پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ، وائس پرنسپل حمیرا ناز، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سدرہ کرامت، عارفہ طارق، یاسمین ظفر، مسز ڈاکٹر ساجد شہزاد، عمارہ مقصود، مسز شمیم خان، نورین علوی سمیت اساتذہ، سٹاف اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، بعد ازاں طالبات نے نہایت خوبصورت انداز میں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ طالبات نے جذبہ عشق و محبت رسول ﷺ سے سرشار ہو کر خوبصورتی کے ساتھ کالج کے در و دیوار کو سجایا جسے دیکھ کر مہمانانِ گرامی نے خوب سراہا۔

محفل کے اختتام پر محترمہ فضہ حسین قادری اور ڈاکٹر ثمر فاطمہ کی جانب سے انچارج بزم منہاج ام حبیبہ، انچارج اسلامک سوسائٹی کلثوم طارق اور سپروائزر خدیجہ ہاسٹل اور تمام طالبات و انتظامیہ کو محفل و ضیافتِ میلاد کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

تبصرہ