منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ مبشر (نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن پاکستان) نے ’’میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیوں منانا چاہیے‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ محترمہ عائشہ عروبہ (صدر منہاج القرآن ویمن ضلع اٹک) نے منہاج القرآن کا پیغام دیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔
کانفرنس میں محترمہ نوشین ارشد (ڈائریکٹر الہدایہ ضلع اٹک) نے الہدایہ کے پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ بعدازاں محترمہ کلثوم قمر (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز پاکستان) نے ایگرز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محترمہ ملکہ مہرین (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل جنڈ) نے تحریک منہاج القرآن کے بارے اظہارِ خیال کیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔
محفل میں شہر بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
تبصرہ