منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبر آزاد کشمیر کے زیراہتمام سالانہ محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد ڈاکٹر فرح ناز (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ)، رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ کشمیر)، فاطمہ سعید (زونل ناظمہ شمالی پنجاب) اور سعدیہ احمد (کوآرڈینیٹر ایگرز کلب) نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرح ناز نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کا اصل مقصد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے اخلاق حسنہ کو اپنے سیرت و کردار کا حصہ بنانا ہے۔ آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نسلوں کی تربیت اور کردار سازی کی بنیاد صداقت اور امانت پر رکھی جائے کیونکہ انسانیت کے لیے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا پہلا تعارف صادق اور امین تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’’الدین النصیحہ‘‘ دین نصیحت ہے۔ دین سارے کا سارا دوسروں کی خیر خواہی کا نام ہے، جو دوسروں کے لیے جتنا خیر خواہ ہے وہ اتنا ہی محترم ہے، یہی حضور سیدی شیخ الاسلام کا پیغام ہے اور یہی منہاج القرآن کی تعلیمات ہیں۔
محفل میں ایگرز ٹیم بھمبر کی جانب سے خصوصی سٹالز لگائے گئے اور کڈز کارنر بھی مختص کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر مرکزی وفد نے مقامی قیادت کے ساتھ مل کر حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔
تبصرہ