چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی منعقدہ ربیع الاول پلان لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کی خوشیاں کائنات کی ہر خوشی سے بڑھ کر ہیں۔ منہاج ویمن لیگ نے ربیع الاول کی تقریبات کو ملک بھر میں پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ کے ربیع الاول پلان میں ملک بھر میں 40 روزہ خواتین کی میلاد تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ربیع الاول لانچنگ پلان 2021ء پر منہاج ویمن لیگ کی ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔
تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ کی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے ایگرز، ایم ایس ایم سسٹرز، وائس اور عرفان الھدایہ کے پلیٹ فارم پر بھی ربیع الاول تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
تبصرہ