منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹیو ٹیم کی محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ خصوصی تربیتی نشست مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تمام زونل ناظمات کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر محترمہ فضہ حسین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت دین کی ذمہ داری اللہ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے اور دین کی خدمت کا فریضہ ویمن لیگ کی ہر خاتون کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم، عہدیداران، قائدین اور ذمہ داران ملک بھر میں خدمت دین کا عظیم فریضۃ سرانجام دے رہی ہیں، یہ انتہائی مشکل کام ہے، اللہ تعالیٰ اس کام کے اجر میں آپ سب کو حقیقی استقامت عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے مثبت کردار کے بغیر تحریکوں کا سفر اور انقلاب کی منزل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتی، اس لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منہاج القرآن ویمن لیگ کا فورم تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا فورم ملک بھر میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انہیں معاشرہ کا ایک متحرک کردار بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ خواتین کی ترقی سے ہی معاشرہ مثبت ترقی کر سکتا ہے۔ خواتین کو ہر پلیٹ فارم پر مناسب نمائندگی دینا عین اسلام ہے۔ اس لیے منہاج القرآن ویمن کی رہنماء اور قائدین معاشرے میں حقیقی انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تبصرہ