منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کی صدر محترمہ منیر فاطمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کو شیخوپورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ منیر فاطمہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں اور کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
دریں اثناء مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز کی قیادت میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل پر مشتمل وفد نے شیخوپورہ جا کر محترمہ منیر فاطمہ مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر محترمہ فرح ناز نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی۔
تعزیتی وفد میں ضلع شیخوپورہ کی تحصیلات کی ذمہ داران بھی موجود تھیں۔
تبصرہ