چکوال: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب‘‘ سلام اللہ علیہا کانفرنس

syyeda zianab

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیرِاہتمام 12 ستمبر 2021ء کو ’’سیدہ زینب‘‘ سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب-اے) نےخصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب علیھا السلام نے تقویٰ و طہارت کے ساتھ اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کی حتیٰ کہ معرکہ کربلا میں بھی آپ نے بڑی بہادری اور شجاعت سے امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیا۔ خانوداہ اہل بیت اطہار علیھم السلام کو آپ پر فخر ہے اور آپ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب علیھا السلام کا اسوہ آج خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

اس سے پہلے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت اور منقبت سے ہوا۔ کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

syyeda zianab

syyeda zianab

syyeda zianab

syyeda zianab

syyeda zianab

تبصرہ