خواتین کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت ضروری ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses Minhaj-ul-Quran Women League meeting

لاہور (8 ستمبر 2021ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ خواتین کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت ناگزیر ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ایک پڑھی لکھی ماں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ کروڑوں بچے سکول نہیں جاتے، انہیں سکول بھیجنے کے لئے ریاست اور حکومت سے زیادہ ایک پڑھی لکھی ماں کا کردار اہم ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو تعلیم دے رہے ہیں۔ وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداروں کے تنظیمی اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خطہ میں منہاج القرآن کا واحد ذیلی فورم ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کے مطابق اصلاح احوال و اصلاح معاشرہ کے لیے دعوتی خدمت انجام دینے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ انہوں نے ”وائس“ پراجیکٹ کے تحت خواتین کو ہنر مند بنانے اور مستحق خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے شاندار اسلامی وانسانی کردار ادا کرنے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی پراجیکٹ ایگرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ باشعور اسلام پسند اور محب وطن نسل پروان چڑھانے کے لئے تعلیم و تربیت کا آغاز اوائل عمری سے ہونا چاہیے اور الحمدللہ اس اہم دینی و قومی خدمت کو ایگرز احسن انداز کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، ڈاکٹر شاہدہ مغل، انیلا الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، ارشاد اقبال سمیت تنظیمات کی زونل ہیڈز نے شرکت کی۔

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses Minhaj-ul-Quran Women League meeting

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addresses Minhaj-ul-Quran Women League meeting

تبصرہ