منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیرِاہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس نے ’’شریکتہ الحسین سیدہ زینب سلام اللہ علیہا‘‘ کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے ذکر اہل بیت اطہار سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
تبصرہ