منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے 19 اگست تا 22 اگست اندرون سندھ کا 8 روزہ وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران وفد نے 19 شہروں میں محرم الحرام کی نسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنسز اور محافل ذکر اہل بیت اطہار علیہم السلام میں شرکت کی۔ وفد میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر اور سیکرٹری کوآرڈینیشن فیلڈ محترمہ حاجرہ قطب اعوان شامل تھیں۔
جن شہروں کا وزٹ کیا گیا ان میں حیدرآباد، لطیف آباد، جامشورو، ٹنڈومحمد خان، سجاول، بدین، ماتلی، ڈگری، کھپرو، نواب شاہ، سیہون شریف، خیرپور میرس، مہڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد، خان پور، سکھر، گھوٹکی، ڈہرکی شامل ہیں۔
مرکزی وفد کی جانب سے مختلف تعلیمی اور سماجی اداروں کا بھی دودہ کیا گیا جہاں انہیں تحریک منہاج القرآن بالخصوص منہاج القرآن ویمن لیگ کے مختلف تعمیری اور اصلاحی پروجیکٹس کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بھی بطور تحفہ پیش کیں گئیں۔
مختلف اداروں کے وزٹ پر مقامی تنظیم اور ادارے کے سٹاف کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم بھی کی گئی۔
تبصرہ