منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کے زیراہتمام سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام اوکاڑہ شہر کی تاریخ میں پہلی بار محرم الحرام کی مناسبت سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ڈائریکٹر کورسز الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت کی بقاء اسوہء زینب سلام اللہ علیہا میں ہے۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار، صبر و رضا، جرآت و بہادری، کردار کی مضبوطی، حق پر استقامت سے ڈٹے رہنا اور باطل کو للکارنا آج کی عورت کے لیے مشعل راہ ہے۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مرکزی وفد کی جانب سے صدر ویمن لیگ اوکاڑہ محترمہ راشدہ عابد اور ناظمہ ویمن لیگ رضوانہ وقاص کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تبصرہ