منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی وفد نے خصوصی شرکت کی۔ جس میں نائب ناظمہ محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر، زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ رافعہ عروج ملک، ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ محترمہ ام کلثوم قمر اور کوآرڈینیٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد شامل تھیں۔
اس موقع پر محترمہ ام کلثوم قمر نے ایگرز کلب کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں منہاج القرآن کے مختلف امتیازات اسے باقی تنظیمات سے جدا اور منفرد بناتے ہیں اسی طرح ایگرز ڈیپارٹمنٹ کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایگرز کلب کے قیام کا بنیادی مقصد نوعمری میں ہی بچوں میں دین شناسی فراہم کرنا اور اخلاقی و روحانی تربیت کرنا ہے۔
ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 50 بچوں نے رجسٹریشن کروائی۔
تبصرہ