منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام فیلڈ ورکرز کے لیے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جہلم اور اس کی تحصیلات دینہ، پی ڈی خان اور سوہاوہ سے منہاج ویمن لیگ کی فیلڈورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ تحریم رفعت سوشل میڈیا کوارڈینیٹر، محترمہ صفیہ رفعت سوشل میڈیا ہیڈ شمالی پنجاب اور محترمہ نصرت ڈار منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر نے ورکشاپ میں شرکاء کو بریفنگ دی۔
شرکاء کو سوشل میڈیا کے ضابطہ اخلاق اور منہاج القرآن کا کردار بارے بھی بتایا گیا۔ ورکشاپ میں محترمہ سمعیہ وحید اور نصرت ڈار نے بھی شرکاء کو سوشل میڈیا کے استعمال اور اس کے مختلف ٹولز کے فوائد پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ عالیہ نوید بھی موجود تھیں۔
تبصرہ