منہاج ویمن لیگ جلال پور اور دینہ کے وفود کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

منہاج ویمن لیگ جلال پور گوجرانوالہ اور منہاج ویمن لیگ دینہ جہلم کے وفود نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت، زونل ہیڈ شمالی پنجاب محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب محترمہ رافعہ عروج ملک نے دونوں وفود کو خوش آمدید کہا۔

وفود نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاج ویمن لیگ کے مرکزی آفس میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ ایم ایس ایم سسٹرز کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ ام ماریہ مبشر نے منہاج ویمن لیگ اور ایم ایس ایم سسٹرز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

اس سے پہلے وفود نے ٹاؤن شپ بغداد ٹاؤن شاہ جیلانی روڈ پر آغوش کمپلیکس کا دورہ کیا۔ وہاں انہیں کرنل ر مبشر اقبال نے خوش آمدید کہا اور آغوش بارے تعارفی بریفنگ دی۔

آغوش وزٹ

تبصرہ