منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کلب کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ محترمہ ام کلثوم قمر اور کوارڈینیٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد مہمان خصوصی تھیں۔
اس موقع پر ایگرز کلب گوجرانولہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ حورالعین حفیظ اور ایگرز کلب کے ممبر بچوں کی ماؤں اور دیگر خواتین نے بھی بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔ گوجرانوالہ سے مختلف نمایاں شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کے ایگرز کلب کے قیام کو سراہا۔ مقررین نے بچوں کی تربیت کے اہم ترین کام کو باقاعدہ پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کرنے کے عمل کو بھی بے حد سراہا۔ پروگرام میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں مختلف سوینئرز بھی پیش کیے گیے۔
تبصرہ