منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی طرف سے نرسنگ کالج آف ڈی ایچ کیو جہلم کی لائبریری کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس سلسلہ میں کالج میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مسز فرزانہ (ہیڈ نرسنگ کالج) کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا دیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ راحیلہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) ، محترمہ ثمینہ کوثر (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ حافظہ سمیرا شاہین (فاضلہ منہاج گرلز کالج لاہور ) نے تقریب میں شرکت کی۔ حافظہ سمیرا شاہین نے اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی۔
تقریب میں منہاج ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی تصنیف ‘‘The Real Sketch of the Prophet Muhammad PBUH’’ بھی کالج لائبریری کے لیے بطور تحفہ پیش کی گئی۔
تبصرہ