منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے لاہور میں 17 جون 2014ء کو ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی شہیدہ تنزیلہ امجد اور شہیدہ شازیہ مرتضیٰ کی قبروں پر حاضری دی۔ اس موقع پر شہیدہ تنزیلہ امجد اور شہیدہ شازہ مرتضیٰ کی والدہ محترمہ اور بچوں کے بھی ساتھ تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ، محترمہ سدرہ کرامت، محترمہ سحر عنبرین (ڈائیرکٹر نظامت دعوت و تربیت), محترمہ رافعہ عروج ملک ( زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے)، محترمہ اقراء مبین (ڈپٹی ڈائیریکٹر الہدایہ) اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔ انہوں نے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ بھی پڑھی۔
تبصرہ