لاہور (18 اپریل 2021) منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ نظامتِ دعوت و تربیت کے زیراہتمام منعقدہ "سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عصرِ حاضر میں سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی سیرت و کردار خواتین کی زندگی سے وابستہ تمام پہلوؤں کے لئے نمونہ حیات ہے۔ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی تعلیمات نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے خیر بانٹنے اور ایک دوسرے کی تکالیف دور کرنے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں خیر کثیر کا واحد ذریعہ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات مبارکہ ہے۔
ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ دخترانِ ملت کو سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے۔
کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی جملہ عہدیدان و ذمہ داران شریک تھیں جبکہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے آن لائن کانفرنس میں شرکت کی۔
تبصرہ