کمالیہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ): منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائد ڈے تقریب

Quaid Day Ceremony in Kamalia

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ سینڑل پنجاب ام حبیبہ اسماعیل تھیں۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کی عہدیداران و کارکنان اور علاقے کی سماجی شخصیات شریک تھیں۔

Quaid Day Ceremony in Kamalia

Quaid Day Ceremony in Kamalia

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قائد ڈے کی تقریب کے کامیاب انعقاد پر صدر ویمن لیگ کمالیہ عابدہ مشتاق کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیلات گوجرہ، ٹوبہ اور پیر محل کی تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ میٹینگ کی گئی جس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ اہداف پر بریفینگ دی گئی۔ اس موقع پر عابدہ مشتاق کو صدر ویمن لیگ کمالیہ کو بہترین تنظیمی و تحریکی کارگردگی پر اعزازی شیلڈ دی گئی۔

Quaid Day Ceremony in Kamalia

Quaid Day Ceremony in Kamalia

Quaid Day Ceremony in Kamalia

تبصرہ