منہاج ویمن لیگ اسلام آباد کیپٹل زون کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار 14 فروری 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کو منایا گیا۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر مسز فرح ناز مہمان خصوصی تھیں۔
سیمینار کے معزز مہمانوں میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی صدر مسز صبا افضل، سماجی رہنماء مسز مریم عرفان، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور مسیحی رہنماء مسز رتھ رخسانہ اور انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے چیئرپرسن ریسرچ اکیڈمی آف سپیریچول تھاٹ مسز ارم گیلانی شامل تھیں۔ اس موقع پر مسز فرح ناز اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
سیمینار میں منہاج ویمن لیگ کی طرف سے منہاج ویمن لیگ، تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات پر مشتمل ایک فوٹو گیلری بھی سجائی گئی، جسے مہمانوں نے وزٹ کیا۔ سیمینار کے آخر میں مسز فرح ناز اور منہاج ویمن لیگ اسلام آباد ٹیم کی طرف سے معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا اور آپ کی مختلف کتب بطور تحفہ پیش کیں۔ سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منہاج ویمن لیگ اسلام آباد ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
سیمینار میں فوٹوگیلری
تبصرہ