منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ سنٹرل پنجاب اے کی زونل ناظمہ مسز رافعہ عروج مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ کے 12 پی پی حلقہ جات سے ایگزیکٹیوز ممبران نے شرکت کی۔
سیمینار میں تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوئی، جس میں مسز رافعہ عروج نے 200 ایگزیکٹیو ممبران سے حلف بھی لیا۔ تقریب کے آخر میں مسز رافعہ عروج اور مسز شاہد نعمانی نے منہاج ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ممبران کو شیلڈز بھی دیں۔
تبصرہ