منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عرفان الھدایہ قرآن کلاس کی اختتامی اور قائد ڈے تقریب منقعد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظمہ منہاج ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ، زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ ادبیہ چوہدری صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الھدایہ محترمہ اقراء مبین نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کو کامیاب قرآن کلاس کروانے پر اور نامصائب حالات کے باوجود بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروانے اور کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کی ٹیم کوخصوصی مبارکباد اور شیلڈ بھی دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جانب سے مبارک باد کا خصوصی پیغام دیا گیا۔
تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات بھی دئیے گئے۔ اس سے پہلے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
تبصرہ