منہاج ویمن لیگ ضلع بھکر کی آنلائن ورکشاپ

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام ضلع بھکر کی تحصیلات کے لئے آنلائن تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھکر کی تحصیلات دریا خان، بھکر شہر، کلور کوٹ، داجل، پنج گرائیں، دلیوالا، پپلاں اور تحصیل میانوالی سے منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں نے آنلائن شرکت کی۔

ورکشاپ میں محترمہ ارشاد اقبال (ناظمہ ویمن لیگ شمالی پنجاب) نے گفتگو کرتے ہوئے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ محترمہ انیلا الیاس ڈوگر (نائب ناظمہ ویمن لیگ) نے دعوت و تربیت اور شب بیداری کے موضوع پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

محترمہ سدرہ کرامت (مرکزی ناظمہ ویمن لیگ) نے تنظیمی استحکام اور اسکی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے ورکشاپ کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کی۔

ورکشاپ کے اختتام پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رفاقت سازی کی اہمیت پر گفتگو کی۔

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ