منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام 33ویں یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویمن لیگ کراچی کی زونل ہیڈ مسز فوزیہ جنید نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کراچی کی دیگر عہدیدار اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی 3 دہائیوں پر مشتمل علم و امن کے پیغام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج ویمن لیگ کا پلیٹ فارم خواتین کے حقوق کی آواز بلند کر رہا ہیں۔ منہاج القرآن نے خواتین کی جس سطح پر تعلیم و تربیت کا عمدہ اور مثالی انتظام کیا، وہ اپنی مثال آپ ہے۔
تقریب میں منہاج ویمن لیگ کے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ