منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33واں یوم تاسیس 5 جنوری کو منایا جائے گا

ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے، بیگم عابدہ حسین، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کی مبارکباد
ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ عمر فاروقی، شعوانہ بشیر، سعدیہ سہیل رانا نے بھی یوم تاسیس پر مبارکباد دی

لاہور (4 جنوری 2021) منہاج القرآن ویمن لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی تقریب 5 جنوری کو 8 بجے شب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے، معروف قانون دان جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، معروف ادیبہ دانشور، کالم نویس صوفیہ بیدار، تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شعوانہ بشیر، ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی اور شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، متحدہ مجلس عمل کی رکن صوبائی اسمبلی اور مجلس وحدت المسلمین کی مرکزی رہنما زہرا نقوی نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 33ویں یوم تاسیس پر مبارکبا ددی ہے اور اپنے ویڈیو پیغامات ارسال کئے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی شعوانہ بشیر نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم اور تحقیق سے رہنمائی لیں۔

یوم تاسیس کی تقریب میں پاکستان بھر سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران کے علاوہ امریکہ سے ڈاکٹر مایہ ناز، آسٹریلیا سے سارہ منہا، فوزیہ شفیق، یوکے سے نسرین اختر اور یورپ سے ڈاکٹر بشریٰ ریاض تقریب سے خطاب کریں گی۔ سنٹرل پنجاب سے ام حبیبہ اسماعیل، کراچی سندھ کشمیر سے عائشہ مبشر، شمالی پنجاب، جنوبی پنجاب، کے پی کے، ہزارہ کی انیلا الیاس ڈوگر نمائندگی کریں گی، امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ اور یورپ کی ذمہ داران آن لائن خطاب کریں گی، تقریب سے نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز بھی خطاب کریں گی۔

تبصرہ