عرفان الہدایہ پروگرام کے تحت خواتین کو قرآنیات، تجوید، گرائمر،
تفسیر، ترجمہ پڑھایا جائے گا
ایک ماہ کے کورس میں قرآن حکیم کا لفظی و با محاورہ ترجمہ، تفسیر و اہم مضامین پڑھائے
جائیں گے
لاہور (21 دسمبر 2020ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے عرفان الہدایہ پروگرام کے تحت خواتین کےلئے ایک ماہ دورانیہ کا آن لائن ترجمہ و تفسیر کورس شروع ہو گیا ہے۔ کورس میں خواتین کو قرآنیات، تجوید، گرائمر، تفسیر، ترجمہ، عرفان العقائد اور قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے خصوصی کورسز عربی قواعد و ضوابط کے ساتھ تجوید و قرآت کے اصول بھی سکھائے جا رہے ہیں۔ ایک ماہ کی ترجمہ و تفسیر کی کلاسز میں بذریعہ آن لائن ملک بھر سے سینکڑوں خواتین شرکت کر رہی ہیں۔
کورس میں قرآن حکیم کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ، قرآن حکیم کی تفسیر و اہم مضامین کا مطالعہ، قرآن مجید میں تدبر و تفکر کی عملی مشقیں بھی کروائی جا رہی ہیں۔ ایک ماہ کے کورس میں شریک خواتین کو نہایت عمدہ طریقے سے ناصرف قرآن پاک کا ترجمہ معہ تفسیر پڑھایا جارہا ہے بلکہ تجوید اور عربی گرائمر بھی سکھائی جا رہی ہے۔
تبصرہ