منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام محفلِ غوث الوریٰ کا انعقاد

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ’’محفلِ غوث الوریٰ‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین میں سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور افکار کے احیاء کا اہم فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ احیائے اسلام کے لیے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات و عظیم خدمات کو محض گیارہویں شریف کی روایات تک محدود کر دینا درست نہیں ہے۔ آپ کی تعلیمات تصوف ہماری عملی زندگی کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

محفل میں نعت خوانی کے لئے محترمہ سدرہ انور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قائدین بھی محفل میں شریک ہوئیں۔

محفل کے اختتام پر نظامتِ دعوت و تربیت منہاج ویمن لیگ کے ترتیب کردہ ’’علم المقامات‘‘ کورس مکمل کرنے والی شرکاء کو مبارکباد دی گئی اور پوزیشن حاصل کرنے والی شرکاء کو انعامات بھی دیئے گئے۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ