منہاج ویمن لیگ ضلع جہلم کی کنوئننگ باڈی تشکیل دے دی گئی، عالیہ نوید کو ضلعی صدر اور مریم نعیم کو ضلعی ناظمہ نامزد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ارشاد اقبال نے 12 دسمبر 2020ء کو منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت منہاج ویمن لیگ حافظہ سحر عنبرین بھی ان کے ساتھ تھیں۔ یہاں سحر عنبرین نے منہاج ویمن لیگ کے دعوت وتربیت پراجیکٹس پر شرکاء کو بریف کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے جملہ فورمز الہدایہ، وائس، دعوت و تربیت، ایگرز اور ایم ایس ایم سسٹرز کی ناظمات نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے محترمہ ارشاد اقبال اور حافظہ سحر عنبرین نے سراہا۔
آخر میں محترمہ ارشاد اقبال اور حافظہ سحر عنبرین نے منہاج لائبریری اور ویمن لیگ جہلم کے آفس کا بھی وزٹ کیا اور منہاج القرآن ویمن تحصیل جہلم کی گزشتہ رپورٹ کا جائزہ لیا۔
رپورٹ: سامعہ وحید
تبصرہ