منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں ترجمہ و تفسیر آنلائن کورس شروع ہو گیا، منہاج ویمن لیگ کی سکالرز طالبات کو آنلائن ترجمہ و تفسیر پڑھائیں گی۔ کورس میں عرفان الھدایہ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر مسز کلثوم طفیل نے ابتدائی تعارفی سیشن کنڈیکٹ کیا جبکہ مرکزی صدر منہاج ویمن لیگ مسز فرح ناز نے کورس کے آغاز پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کورس کی غرض و غایت سے اگاہ کیا۔
منہاج ویمن لیگ کی طرف سے ترجمہ و تفسیر کورس کی کلاسز کا آغاز کورونا وائرس لاک ڈاون کے پیش نظر آنلائن کیا گیا ہے، کورس میں زوم ایپ کے ذریعے طالبات سمیت خواتین بھی شریک ہو سکتی ہیں۔
تبصرہ