منہاج ویمن لیگ کی تقریب تقسیم انعامات

dr ghazala hassan qadri

منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج ویمن لیگ کی ملک بھر میں قائم تنظیمات کے لیے مختلف مہمات میں عمدہ کارکردگی پر تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے میلاد کمپئین 2020، ممبرشپ کمپئین اور دیگر خصوصی مہمات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منہاج ویمن لیگ کی قائدین اور ٹیم ممبرز کو انعامات دیئے۔

منہاج ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء انیلہ الیاس ڈوگر کو ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد خواتین کی محافل میلاد کے انعقاد پر خصوصی انعام دیا گیا۔ شمالی پنجاب میں سینکڑوں خواتین کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر بنانے پر منہاج ویمن لیگ شمالی پنجاب کی ٹیم اور شمالی پنجاب کی زونل ہیڈ ارشاد اقبال کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔

منہاج ویمن لیگ کے مرکزی آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران منہاج ویمن لیگ کی مختلف مہمات میں عمدہ کارکردگی پر دیگر قائدین اور ٹیم ممبرز کو بھی انعامات دیئے گئے۔

dr ghazala hassan qadri

dr ghazala hassan qadri

dr ghazala hassan qadri

dr ghazala hassan qadri

dr ghazala hassan qadri

dr ghazala hassan qadri

تبصرہ