منہاج القرآن ویمن لیگ بچیانہ منڈی جڑانوالہ کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوا، میلاد کانفرنس میں علاقہ بھر سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل زونل ہیڈ محترمہ رافعہ عروج ملک نے ’’حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ بقائے ایمان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایمان کی اصل ہے۔
حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا یہ ہے کہ محبت مصطفیٰ کیساتھ ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر بھی عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اختیار کرنے میں ہی کامیابی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اپنے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں میلاد منانے کے ساتھ سیرت اپنانے کے پیغام کو عام کر رہی ہے۔
تبصرہ