منہاج القرآن ویمن لیگ عارف والہ کے زیراہتمام منعقدہ میلاد کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سدرہ کرامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کے لیے بنیادی شرط ہے۔ ایمان محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ امت کے ایمان کو بچانے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی محبت کو جوڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملک بھر میں محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشبو بانٹ رہی ہے۔
محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب مسز ام حبیبہ اسماعیل اور رافعہ عروج ملک نے بھی میلاد کانفرنس میں وفد کیساتھ شرکت کی۔ آخر میں محترمہ سدرہ کرامت نے منہاج ویمن لیگ عارف والہ کی صدر مسز تسمیہ طلعت، مسز کوثر فاطمہ اور مسز مہتاب رشید کو میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ