چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج کالج فار ویمن میں نئی آنے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تعارفی اور تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کی زندگی کا اول آخر مقصد حصولِ علم ہے، انسان علم سے نہیں ادب سے سیکھتا ہے، ایک کامل مومن کی زندگی کا مرکز و محور جہد، جہاد اور اجتہاد ہے، خواہشات نفسانی کو کچل دینے کا نام جہاد ہے، منہاج کالج فار ویمن ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں علم بھی ہے اور تربیت بھی۔
منعقدہ تقریب میں صدر ویمن لیگ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترمہ ڈاکٹرغزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اس تربیتی نشست میں محترمہ ڈاکٹر ثمر فاطمہ (پرنسپل)، محترمہ حمیرہ ناز صاحبہ (وائس پرنسپل اکیڈمک)، محترم محمد آفتاب قادری (وائس پرنسل ایڈمنسٹریشن)، ڈاکٹر محمد افضل کانجو اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (انچارج بزم منہاج) اور دیگر کوآرڈینیٹرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
تبصرہ