منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز کے زیراہتمام شجرکاری مہم

منہاج القرآن ویمن لیگ کڈز ڈیپارٹمنٹ (ایگرز) کے زیراہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں بچوں نے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا اور اگست کے مہینے کو ’’جونیئر ٹریڈم موومنٹ‘‘ کا نام دیا۔ ایگرز کی ڈائریکٹر ایمن یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرسبز بنا کر آئندہ نسلوں کی محفوظ پناہ گاہ بنائیں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ایگرز ڈیپارٹمنٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویژن کی روشنی میں بچوں کو ایک اچھا انسان اور ذمہ دار پاکستانی شہری بنانے کیلئے ایک جامع تربیتی نظام وضع کیا ہے۔ اسی ویژن کے تحت آزادی کے مہینے اگست کو شجرکاری کیلئے مخصوص کیا گیا ہے اور اس شجر کاری مہم کو Junior Treedom Movement کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے بچوں میں ماحولیاتی آلودگی اور صفائی کی اہمیت کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے مختلف بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں سے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم اور نظام تربیت کی یہ بہت بڑی خامی ہے کہ ہم کم سن بچوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ یہی عمران کی تربیت اور ان میں احساس ذمہ داری اجاگر کرنے کی ہوتی ہے۔ ایمن یوسف نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بچوں کو ’’پاکستان کی کہانی‘‘کے نام سے تصویروں کے ذریعے تاریخ پاکستان کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس ایکٹویٹی میں بچوں نے براہ راست حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر بچوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔

تبصرہ