اسلام آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ WOICE کے زیراہتمام مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ WOICE اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مستحقین تک راشن پہنچانے کا اہتمام کیا گیا مگر اس بار چونکہ کورونا کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے کی وجہ سے مستحقین کی اضافی تعداد تھی، اس لئے راشن کا وافر مقدار بندوبست کیا گیا، جس کے اب تک تین فیز مکمل ہو چکے ہیں، اس بار دیئے جانے والے راشن میں عید پیکج بھی شامل ہے۔

راشن تقسیم کے موقع پر صدر منہاج القران ویمن لیگ نصرت امین اور دیگر عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کی، مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات اور سرپرستی میں تحریک منہاج القران کے جملہ فورمز منہاج القرآن ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منیاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے مل کر اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کا کام سرانجام دیا، جس پر قائد تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جملہ تنظیمات اور کارکنان کو مبارک باد دیتے ہوئے پوری امت، عالم انسانیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی ہے۔

تبصرہ