شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی پوری ٹیم کو کامیاب رفاقت سازی و ممبر شپ مہم پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ شیخ الاسلام نے ایک ویڈیو پیغام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم، جملہ تنظیمات، کارکنان اور ذمہ داران کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی رفاقت سازی ویمن لیگ کا بہت بڑا عمل خیر ہے۔
منہاج ویمن لیگ کی پوری ٹیم نے ماہِ فروری اور مارچ میں ملک بھر میں خواتین کی بڑی تعداد کو عظیم مشن میں شامل کر کے بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن لیگ اس مادیت پرستی کے دور میں خواتین کو انکی مذیبی، اخلاقی اور روحانی قدروں سے منسلک کرنے کا عظیم کام سر انجام دے رہی ہیں جو کہ بلا شبہ بہت بڑی خوش نصیبی اور اعزاز کی بات ہے۔
شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ منہاج ویمن لیگ دنیا بھر میں ایک اعتدال کا پیغام پہنچا رہی ہے۔ اس پیغام میں بہت ساری حسنات جمع ہیں۔ منہاج ویمن لیگ کو اس عمل خیر سے جو نسبت محمدی، نسبت حضور غوث الاعظم اور نسبت اولیاء و صالحین نصیب ہو رہی ہے۔ اللہ رب العزت منہاج ویمن لیگ کی یہ کاوشیں قبول فرمائے۔
تبصرہ