منہاج ویمن لیگ کی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں منعقدہ نیشنل کانفرنس میں شرکت

حکومت پنجاب کی طرف سے یونیورسٹی آف فیصل آباد میں منعقدہ قومی  کانفرنس میں منہاج ویمن لیگ نے نمائندگی کی اور منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کی ہیڈ عائشہ مبشر نے شرکت کی۔ کانفرنس کا عنوان ’’Togather we are for Pakistan‘‘ تھا۔

عائشہ مبشر نے کانفرنس میں اظہار خیال کیا، انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ عائشہ مبشر نے کانفرنس میں قیام امن کے لیے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات کے حوالے سے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر اپنی تحریر و تقریر اور کام کے ذریعے نظریہ امن کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی اور غیر مسلموں میں بھی قیام امن کے فروغ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بہت نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ دہشت گردی کے خلاف فتویٰ اس کام کا ایک اہم ترین حوالہ ہے۔ آج بھی دنیا بھر میں منہاج القرآن کا پلیٹ فارم اسلام کی پرامن تشریحات کے لیے اہم حوالہ ہے۔

تبصرہ