منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹیو باڈی کی دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس کے دوسرے سیشن کی صدارت بھی کی۔
اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ’’الحکمہ کیمپ 2020‘‘ کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے اجلاس میں ’’الحکمہ کیمپ‘‘ کے حوالے سے شرکاء کی رائے سے اہم فیصلے بھی کیے اور کیمپ کے کامیاب انعقاد بارے ہدایات بھی دیں۔
تبصرہ