منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گریجوایٹ خواتین اور قرآن اسکالرز کے لیے عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کالج آف شریعہ ٹاون شپ میں شروع ہو گیا۔ کیمپ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے افتتاحی روز نظامت تربیت اور منہاج ویمن لیگ کی ٹرینر اسکالرز نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔
عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ میں شرکاء اسکالرز کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا مرتب کردہ عرفان الھدایہ کورس پڑھایا جا رہا ہے۔ کیمپ میں اسلام کے بنیادی عقائد، بنیادی فقہی مسائل، علم الحدیث اور مسنون دعاؤں کے بارے میں لیکچرز دئیے جائینگے اور عملی مشق بھی کروائی جائیگی۔ کیمپ میں شرکاء کو فن خطابت اور درس قرآن کے طریقہ کار پر بھی تربیت دی جائیگی۔ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کے ذریعے ماسٹر ٹرینر تیار ہونگی جو اپنے علاقوں میں مقامی خواتین کو قرآن فہمی کے حوالے سے تعلیم دینگی۔
تبصرہ