صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیرت النبی ﷺکانفرنس میں شرکت

ڈاکٹر طاہرالقادری اورادارہ منہاج القرآن کی دینی خدمت قابل تحسین ہیں: صوبائی وزیر صحت
فرح ناز، سدرہ کرامت، نورین علوی، ام حبیبہ، عائشہ مبشر و دیگر نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا

Minhaj ul Quran Women League Seerah conference Lahore

لاہور (7 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ فی زمانہ تعلیمات محمد ﷺ کے فروغ کے لیے خدمت انجام دینا بہت بڑی دینی اور انسانی خدمت ہے، انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد ی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیٹیوں سے محبت کرنا، انہیں احترام دینا یہ حضور نبی اکرم ﷺ کی مبارک سنت ہے۔ بیٹے کی آرزو میں بیٹیوں یا بیوی سے ناروا سلوک کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ دین محمدیﷺ کے راستے پر نہیں ہیں۔ آقا ﷺ نے اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ (سلام اللہ علیہا) سے محبت کر کے قیامت تک کیلئے ایک مثال قائم کی کہ بیٹیاں راحت اور رحمت ہوتی ہیں۔ انہوں نے ویمن امپاورمنٹ اور خواتین کے حقوق و فرائض سے متعلق قرآن و سنت کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو فروغ دینے کے حوالے سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اس سال میلاد پلان 2019ء کے تحت ملک کے طو ل و عرض میں سینکڑوں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کیں جس میں لاکھوں خواتین شریک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سیرت النبی ﷺ کا ہمہ وقت مطالعہ کریں۔

صوبائی وزیر کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز، سدرہ کرامت، نورین علوی، ڈاکٹر نوشابہ، ام حبیبہ، انیلا الیاس، آمنہ بتول، عائشہ مبشر، حلیمہ سعدیہ نے خوش آمدید کہا۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے آغاز پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور مختلف سکولوں کی بچیوں نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی اور بے پناہ داد حاصل کی۔

سیرت النبی ﷺکانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان نے صوبائی وزیر صحت کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ سیرت النبیﷺ کی کتب کا سیٹ دیا، اس موقع پر مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی بھی موجود تھے۔

تبصرہ